سالگرہ کیلئے دبئی نہ لے جانے کا رنج، بیوی نے گھونسہ مار کر شوہر کی جان لے لی

سالگرہ کیلئے دبئی نہ لے جانے کا رنج، بیوی نے گھونسہ مار کر شوہر کی جان لے لی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سالگرہ کیلئے دبئی نہ لےجانے اور قیمتی تحائف نہ دلانے پر ناراض بیوی نے شوہر کو  موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر پونے کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جہاں 36 سالہ رینوکا نے اپنے شوہر بزنس مین نکھل سے اپنی سالگرہ پر قیمتی تحائف اور دبئی لے جانے کی خواہش کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رینوکا اپنی خواہش پوری نہ ہونے پر نکھل کھنہ سے ناراض تھی، اس دوران دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھونسا اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا اور اس کے دانت بھی ٹوٹ گئے، بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے نکھل اپنا ہوش کھو بیٹھا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نکھل کو  اسپتال منتقل کیا  جہاں ڈاکٹرز نے بزنس مین کی موت کی تصدیق کردی۔
دریں اثنا پولیس نے رینوکا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اسے گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکھل اور رینوکا نے 6 سال پہلے پسند کی شادی کی تھی۔