پی ٹی آئی کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
کیپشن: PTI workers fight
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چترال میں تحریک انصاف کے کارکن آزادی مارچ میں شرکت کے لیے روانگی سے  قبل لڑ پڑے  جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے کارکن چترال سے روانہ ہوئے چترال میں کارکن جمع ہوئے روانگی سے قبل کارکنوں میں کسی بات ہر تکرارا ہوئی جس کے بعد کارکن گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر حملے کی کوشش کی۔

اس موقع پر پارٹی قائدین نے بیچ بچاؤ کرایا کارکنوں کے لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ تنازعہ قافلے کی قیادت کیلئے پیش آیا تھا۔