فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

 فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اس کا اہم کھلاڑی اگلے میچ سے باہر ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار  زخمی ہوکر اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں،  نیمارسربیا کے خلاف پہلے میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ میچ میں سربیا کو 0۔2 سے شکست دے دی تھی۔ برازیل کی ٹیم اگلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔