ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ایک اور معروف کمپنی کی گاڑیاں مہنگی ہوگئیں

Cars in Pakistan
کیپشن: Driving
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی متعدد کمپنیز نے پچھلے چند ہفتوں میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور اس میں نیا نام چنگان کا ہے۔

کمپنی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر گاڑیوں کی نئی ایکس فیکٹری قیمتیں ڈالی ہیں جو فوری لاگو ہوں گی۔چنگان کی سیڈان گاڑی ایلسون کے 1.3 لیٹر مینوئل کی قیمت 21 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 24 ہزار روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح اس گاڑی کے 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی ورژن میں پونے تین لاکھ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔پہلے یہ گاڑی 23 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی لیکن اب ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی نئی قیمتوں کے مطابق اسے خریدنے کے لیے صارف کو 26 لاکھ 74 ہزار روپے کی ایکس فیکٹری قیمت ادا کرنا ہو گی۔

ایلسون کی ٹاپ آف دی لائن 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی لومینر کی قیمت 25 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ 64 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی قیمتوں کے مطابق چنگان کی وین کاراوان سٹینڈرڈ میں بھی پونے تین لاکھ روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔کاروان کا بیس ویرینٹ 13 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 16 لاکھ، 74 ہزار روپے ہو چکا ہے جبکہ اس کا پلس ورژن 15 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ کر 18 لاکھ 14 ہزار روپے ہو چکا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر