ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا

abdul aleem khan food minister punjab
کیپشن: abdul aleem khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سینئر وزیراور وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

ان کاکہنا تھا وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ھے کہ وہ اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ھے کہ انکے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ھو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب  استعفا دینا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کے ممنون ھیں کہ  اُنہوں نے  درخواست تسلیم کرلی ہے  اسلئے وہ اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہے ہیں۔