باکسر محمد وسیم ایک اور ورلڈ ٹائٹل فائٹ جیتنے کیلئے پرعزم

Waseem will fight with Rober Barrera
کیپشن: Boxer Muhammad Waseem
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک اور ورلڈ ٹائٹل فائٹ کیلئے آج میدان میں اتریں گے، فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کولمبیا کے رابر بریرا سے مقابلہ کریں گے۔

فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کولمبیا کے رابر بریرا سے مقابلہ کریں گے، محمد وسیم ریکارڈ 12 فائٹ جیت چکے ہیں۔ باکسر وسیم نے 8 ناک آوٹ کیے جبکہ ایک میں شکست ہوئی۔ کولمبیا کے رابر بریرا نے 26 فائٹس میں 13 ناک آؤٹ اور  3 میں شکست ہوئی۔ دونوں باکسر دبئی ایرینا میں شام9 بجے رنگ میں اتریں گے۔ 

باکسر محمد وسیم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوکر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں جبکہ پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ آفیشل ویٹ ہوگیاہے آج میری بڑی فائیٹ ہے۔فائیٹ کی جیت کے لئے پاکستانی قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتاہوں۔انشاء اللہ بھر محنت کرکے ٹائٹل پاکستان کا نام ایک مرتبہ پھر دنیا بھ میں روشن کروں گا۔