جہاز پر سری پائے منگوانے والے والدہ کوکارگو کرا رہے ہیں

 جہاز پر سری پائے منگوانے والے والدہ کوکارگو کرا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 در نایاب : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی مرگ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہی۔جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والےوالدہ کی میت کارگوکرارہےہیں۔

 معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شریف فیملی جنازے کا اعلان کرے گی تو پے رول فعال ہوگا، جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کی میت کارگو کرا رہے ہیں۔ انہوں نےمزید  کہاکہ  کورونا نہ اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے نہ حکومت کو، یہ واحد وبا ہے جو یکساں سب پر لاگو ہے، قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہو نہ ہو لیکن وبا نے کسی میں تفریق نہیں کی۔ دل پشوری کرنے کے بڑے مواقع آئیں گے پھر جلسے کرلیں۔اسٹیج پر کھڑے ہو کر بھڑکیں مارنے والے ریاست کی رِٹ چیلنج نہ کریں۔

  فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی تعمیر سے عوام کا وقت اور وسائل بچیں گے، لعل شہباز قلندر انڈر پاس لاہوریوں کے دلوں کو تقویت دے گا، منصوبے کی مجموعی لاگت میں شفاف ٹینڈرنگ سے 13 کروڑ روپے بجائے، انڈر پاس کی تعمیر سے ثابت ہوا کہ عثمان بزدار جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، اس سے قبل بے تحاشہ کرپشن، خود نمائی اور شوبازیوں کیلئے منصوبے بنتے رہے، ماضی میں منصوبے ذاتی مارکیٹنگ اور شوبازی کیلئے استعمال ہوتے تھے، ماضی میں منصوبوں پر سپلیمنڑی گرانٹس بنتی رہیں۔

یاد رہے  پنجاب حکومت کالاہوریوں کوتحفہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےفردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کردیا،جبکہ انڈرپاس کا نیا نام لعل شہباز قلندر سے منسوب کیا گیا ہے۔انڈر پاس سے گزرنے والوں کی تعداد کا اندازہ 91000 یومیہ لگایا گیا، انڈر پاس سے ڈیفنس ، کیولری ، گلبرگ آنے جانیوالوں کو فائدہ ہوگ

Azhar Thiraj

Senior Content Writer