ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف خاندان اشتہاری قرار

شہباز شریف خاندان اشتہاری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، سلمان شہباز، رابعہ عمران اور دامادکو اشتہاری قرار دے دیا۔

 قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، سلمان شہباز، رابعہ عمران، داماد اور دیگر غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔یاد رہے احتساب عدالت منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر چکی ہے، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صحت جرم سے انکار کیا اور کہا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، نیب اپنی ساکھ کھوچکا، قیامت تک بھی کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے تو قوم کا قرض دار ہوں گا۔ سابق وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے کا الزام لگایا اور کہا کہ سونے کے لئے بیڈ نہیں دیا گیا۔فاضل جج جواد الحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو آ جائیں، تقریر کر لیں۔ لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جس گاڑی پر لایا گیا، اس کی بریک نہیں ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer