طاہر جمیل: عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں گرینڈ صفائی آپریشن پر عملدرآمد جاری ہے، جبکہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے صفائی ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کے مطابق ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز، لاری اڈوں اور دیگر اہم مقامات پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، صفائی انتظامات کیلئے 15 ہزار ورکرز اور 1400 سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں کام کر رہی ہیں، جبکہ شہر کی 197 کمرشل مارکیٹس میں بھی صفائی کیلئے خصوصی عملہ تعینات ہے۔
بابر صاحب دین کے مطابق گھر گھر سے کوڑا اکٹھا کرنے کیلئے رکشہ ٹیمیں بھی متحرک ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔