ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بھارتی اداکار رنویرسنگھ کی فلم سے علیحدگی پر نئی پیش رفت سامنے آگئی

  بھارتی اداکار رنویرسنگھ کی فلم سے علیحدگی پر نئی پیش رفت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  بھارتی اداکار رنویرسنگھ کو فلم ڈان 3 سے اچانک علیحدگی کے تنازع پر فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز کی جانب سے باضابطہ طور پر بین کردیا گیا۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق فیڈریشن نےگزشتہ ہفتے اس معاملےکا جائزہ لیا اورپیر کے روز پریس کانفرنس میں اپنا حتمی فیصلہ سنایا۔

ایف ڈبلیو آئی سی ای نےرنویرسنگھ کےخلاف سخت عدم تعاون کی ہدایت جاری کرتےہوئےفلم انڈسٹری کو ہدایت کی ہےکہ تنازع کے حل تک اداکار کےساتھ کام نہ کیا جائے،پروڈیوسرز کی جانب سے رنویر سنگھ پر 45 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

شکایت میں الزام عائدکیاگیا ہے کہ رنویر سنگھ نے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کیا تھا، پروڈیوسرز نےمطالبہ کیا ہےکہ اداکار کی جانب سے مبینہ طور پر پروجیکٹ سےدستبرداری سے پہلے جو بھاری پری پروڈکشن اخراجات ہوئے تھے، انکی بھی واپسی کی جائے۔