ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد پولیو مہم کا پہلا روز مکمل، ایک لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

انسداد پولیو مہم کا پہلا روز مکمل، ایک لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز مکمل ہوگیا ۔ 

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں اے ڈی سی ایسٹ، اے سیز اور متعلقہ محکموں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ 

اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی حدف کا 24 فیصد پہلے روز حاصل کر لیا گیا۔ 4 لاکھ 61 ہزار 125 مجموعی بچوں میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 848 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ اجلاس میں انکاری کیسز کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا ۔ 

اجلاس میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی اور مجموعی انتظامات بھی زیر غور آئی ۔ 

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہا گیا۔ انہوں نے شہریوں سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی، کہا کہ ہم اور آپ مل کر ہی بچوں کو مستقل محفوظ بنا سکتے ہیں، اگر پولیو ورکرز آپ تک نہ پہنچ سکیں تو لازمی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں ۔ 

ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ صحت مند اور محفوظ مستقبل ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔