سٹی42: انڈیا میں ہونے والے پہلے مس ورلڈ مقابلہ کے دوران ہول ناک سکینڈل بن گیا۔ مس انگلینڈ مقابلہ چھوڑ کر چلی گئیں لیکن مودی میڈیا نے اس خبر کو پورا ہفتہ دبائے رکھا۔
مس انگلینڈ نے انڈیا مین ہونے والے اس مس ورلڈ مقابلہ کے منتظمین پر "جسم فروشی" جیسا رویہ مسلط کرنے کا الزام لگایا اور مِس ورلڈ مقابلے سے اچانک علیحدگی اختیار کرلی۔
انگلینڈ کے اخبار دی سن نے رپورٹ کیا ہے کہ مس انگلینڈ 2024 مِس مِیلا میگی نے انڈیا میں ہونے والے مس ورلڈ ٹائیٹل کے مقابلہ کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا۔
مس انگلینڈ نے مس ورلڈ ٹائیٹل کے انڈیا میں ہو رہے مقابلے کے منتظمین کے متعلق بتایا کہ ان منتظمین نےتقریب کے دوران انہیں ایسا محسوس کروایا جیسے وہ ’جسم فروش‘ ہوں۔ انہیں ’پرفارمنگ بندر‘ کی طرح پیش کیا گیا۔
مس ورلڈ مقابلے کی 74 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی مس انگلینڈ نے مقابلے کے دوران اس سے علیحدگی اختیار کی ہو۔
انڈیا ٹوڈے نے میلا میگی کے مس ورلڈ مقابلہ میں منتظمین پر سنگین الزام لگا کر مقابلہ چھوڑنے کو ایک سنگین طوفان کا آغاز قرار دیا ہے۔
مس انگلینڈ مِیلا میگی نے بتایا کہ 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک تشہیری تقریب کے دوران ان سے کہا گیا کہ وہ شو کی مالی معاونت کرنے والے کاروباری افراد کے شکریے کے طور پر ان کے ساتھ بیٹھیں اور انہیں "خوش رکھیں"۔ انڈیا میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلہ کے دوران شریک خواتین کو جسم فروش جیسا رویہ اپنانے پر مجبور کیا گیا۔ اس رویہ سے تنگ آ کر مس انگلینڈ یہ مقابلہ ادھورا چھوڑ کر انگلینڈ واپس چلی گئیں۔ انڈیا میں ہونے والے اس مقابلہ کے متعلق اس انتہائی سنجیدہ مسئلہ کی خبر کو انڈیا کے میڈیا نے کئی روز تک فراموش کئے رکھا۔
میلا میگی نے کہا، ’مجھے لگا جیسے ہمیں لوگوں کی خوشنودی کے لیے استعمال کیا جارہا ہو، میں مس ورلڈ کمپیٹیشن میں اس لیے نہیں آئی کہ کسی کی تفریح کا ذریعہ بنوں۔ یہ مقابلہ اپنے ہی دعوؤں سے انحراف کررہا ہے۔ انہوں نے مجھے ایک' جسم فروش' جیسا محسوس کروایا‘۔ میلا میگی نے بتایا کہ جب انہوں نے تقریب میں موجود افراد سے اپنے سماجی مقاصد پر بات کرنی چاہی تو انہوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

مِلا میگی 16 مئی کو مقابلہ چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئیں۔ دس دن تک مس ورلڈ مقابلوں کے آرگنائزرز اس خبر کو دبا کر بیٹھے رہے لیکن کل یہ انگلینڈ کے میڈیا میں آ گئی۔
اب میلا میگی کی جگہ رنر اپ مس انگلینڈ اور موجودہ مس لیورپول شارلٹ گرانٹ انڈیا جا کر مس ورلڈ ےک اس متنازعہ ہو چکے مقابلے میں حصہ لیں گی۔
مس انگلینڈ کی ڈائریکٹر اینجی بیسلے نے مِلا میگی کی واپسی کو ’ذاتی وجوہات‘ پر مبنی قرار دیا۔
دوسری جانب مس ورلڈ مقابلوں کی سی ای او جولیا مورلی نے میلا میگی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلا میگی نے اپنی والدہ کی خراب صحت کے باعث مقابلے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلے جاری ہیں جبکہ مقابلے کا گرینڈ فائنل 31 مئی کو ہوگا۔