عادیہ ناز: پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا.
تحریری امتحان لاہور سمیت پنجاب کی 7ڈویژن میں لیے جائیں گے.تحریری امتحان میں کل 40300 امیدوار حصہ لیں گے.محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلئے158 امیدوار حصہ لے رہے ہیں.محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں لٹیگیشن آفیسر کیلئے 739 امیدوار حصہ لیں گے.محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں لا آفیسر کیلئے 72 امیدوار حصہ لے رہے ہیں.
محکمہ صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی آسامیوں کیلئے 338 امیدوار شریک ہوں گے.پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کیلئے 167 امیدوار شرکت کریں گے.مختلف محکمہ جات میں جونیئر کلرک کیلئے 9364امیدوارتحریری امتحان میں حصہ لیں گے.
تمام امیدواروں کو امتحانی مراکز میں وقت سے قبل پہنچنے کی ہدایت کر دی۔امیدواروں کو امتحانی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔