ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نےکاروائیوں کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار جبکہ کم عمر مسافر کو آف لوڈ کر دیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم صداقت علی کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اُسے گرفتار کیا گیا ، ملزم شیخوپورہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں ملوث پایا گیا، ملزم نے فلائٹ نمبر FZ 338 سے سعودی عرب فرار کی کوشش کی، امیگریشن کلئیرنس کے دوران ملزم کی معلومات سسٹم پر ہٹ ہوئیں، ملزم کے خلاف تھانہ فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جبکہ ایک اور کارروائی میں کمسن مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ، زین نامی مسافر وزٹ ویزہ پر آذربائیجان جا رہا تھا ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر  عمر شہزاد  نامی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا، مسافر نے ایجنٹ کو مراکش جانے کے نام پر 15 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے، مذکورہ ایجنٹ نے ڈیل کے تحت اسے مراکش سمیت دیگر ممالک لے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 

 ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر سے برآمد ہونے والے دیگر شواہد سے بھی ثابت ہوا  کہ مسافر آذربائیجان سے غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے کا ارادہ رکھتا تھا، مسافر کے 2 موبائل فون کو ضبط کر کے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا، مسافر اور ضبط شدہ مواد کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا ہے ۔