ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنن کی تاریخ میں پہلی بار ریونیو میں ریکارڈ اضافہ

 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنن کی تاریخ میں پہلی بار ریونیو میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی مالی سال کی بڑی کامیابی،تاریخ میں پہلی بار ریونیو میں ریکارڈ اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز 50ارب کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے ابتک 87 فیصد وصولی مکمل کر لی گئی،وٹر وہیکل ٹیکس میں 108 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔سالانہ بنیاد پر ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔پراپرٹی ٹیکس میں نمایاں کامیابی، عوام پرکسی قسم کا بوجھ منتقل نہیں کیا گیا۔

   ڈی جی ایکسائز احمدعمر شیر  کا کہنا تھا کہ محکمے کے اپنے وسائل سے آمدن میں نمایاں بہتری لائی گئی،محکمہ ایکسائز تاریخ میں پہلی بار 50 ارب کا ہدف حاصل کر لے گا۔ْ