ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور، 750روپے کلو میں فروخت

برائلر گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور، 750روپے کلو میں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: برائلر گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور, برائلر گوشت کی قیمت متعین نہ ہوسکی،زندہ برائلر کے دام غیر مستحکم, پرچون بازار میں زندہ برائلر 411 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے فارم گیٹ ریٹ زندہ 383 روپے کلو مقرر، انتظامیہ کی جانب سے ہول سیل زندہ برائلر 397 روپے کلو مقرر کیا گیا، پرچون بازار میں زندہ برائلر 411 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

فارمز کی جانب سے زندہ کا سپلائی ریٹ 440 روپے وصول کیا جانے لگا، مارکیٹ میں زندہ برائلر گوشت 640 روپے کلو تک فرو خت ہورہا ہے۔

مارکیٹ میں صافی گوشت من مانے داموں 750روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، فارمی انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی کم ،قیمت 304روپے درجن مقرر ہوگئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار روپے کی ہو گئی۔