ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ایڈمشن ٹیسٹ لازمی قرار

پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ایڈمشن ٹیسٹ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:  پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کا پہلہ مرحلہ جاری ہے،داخلوں کے لئے ایڈمشن ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے۔

ترجمان کے مطابق  داخلوں کیلئے امیدوار آج رات 11:59 تک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ایڈمشن ٹیسٹ لازمی ہے،اخلوں کیلئے ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 مئی ہے،داخلوں کے لئے ٹیسٹ 15 جون 2025 کو متوقع ہے ،انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔

داخلوں کیلئے25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کیلئے مختص ہیں۔امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کیلئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لئے جائیں گے۔
 پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے داخلہ ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ آج، 26 مئی 2025 ہے۔ یہ ٹیسٹ 2025-26 کے تعلیمی سال کے داخلوں کے لیے لازمی ہے، اور اس کا انعقاد 15 جون 2025 کو متوقع ہے۔