ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ڈالر سستا

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، ہنڈریڈ انڈیکس 119 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 1,18,691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1,19,102 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔امریکی کرنسی 281 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔