فاران یامین: پاکستان کادورہ کر نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئیں۔
دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 4کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔چار رکنی میں تنزید حسن ، شمیم حسین،جاکر علی ،مہدی حسن شامل ہیں۔
بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر کھلاڑی آج لاہور پہنچیں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20میچز پرمشتمل سیریز کاپہلا میچ 28 مئی کو ہوگا۔
ٹیمیں آج شام 7بج کر 30 منٹ پر قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کریں گی۔