ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان

پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پی ایس ایل 10 کا شاندار اختتام،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اظہار تشکر، کہا پی ایس ایل کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے اللہ کے حضور سربسجود ہیں۔ پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  یہ پاک آرمی،رینجرز ،پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ پاک آرمی،ائیر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سٹیڈیمز آکر میچ دیکھنے اور تینوں فورسز کی بھرپور حوصلہ افزائی پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر۔ ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔


پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور خوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا۔

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے۔پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا۔