ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ سومیہ خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے گانا تیار کرلیا

گلوکارہ سومیہ خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے گانا تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 معروف گلوکارہ سومیہ خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے گانا تیار کرلیا۔

 حال ہی میں گلوکارہ سومیہ خان نے  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے تیار کردہ سونگ ”جیتیں گے جیتیں گے ورلڈ کپ ہم جیتیں گے“ جوش و ولولے سے بھرپور ہے جو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور جیت کی لگن میں معاون ثابت ہوگا.

سومیہ خان نے کہا کہ ہمیشہ منفرد میوزک پیش کرنے کی کوشش کی ہے.

ورلڈ کپ کیلئے گانا 29 مئی کو سومیہ خان کے آفیشل چینل پر ریلیز کیا جائے گا، لانچنگ تقریب پلاک نزد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی ،سونگ کے لیرکس، کمپوزر عمران انیس، ڈائریکٹر نوید چوہدری، ارینج اور ماسٹر تابش تافو اور تافو اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔