ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی لاہور،سی ٹی او لاہور کا مویشی منڈیوں کی جگہوں کا دورہ،انتظامات کا جائزہ  لیا

ڈی سی لاہور،سی ٹی او لاہور کا مویشی منڈیوں کی جگہوں کا دورہ،انتظامات کا جائزہ  لیا
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)بڑی عید کی بڑی تیاریاں/ ڈی سی لاہور،سی ٹی او لاہور کا مویشی منڈیوں کی جگہوں کے دورے،عمارہ اطہر  نے تمام سرکل افسران کو منڈیوں کا وزٹ کرنے کا حکم دیدیا۔ضلعی انتظامیہ اور لاہور ٹریفک پولیس نے بڑی عید پر بڑے انتظامات کرنا شروع کردئیے،ڈی سی لاہور اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مویشی منڈیوں کی جگہوں کا دورے کیے۔دونوں افسران نے شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو، رائے ونڈ روڈ سجنے والی منڈیوں کا وزٹ کیا،سی ٹی او لاہور اور ڈی سی لاہور نے سہولتوں کا جائزہ لیا اور مناسب احکامات جاری کئے۔

 اس موقع پر ایس پی صدر شہزاد خان نے ٹریفک انتظامات، ان/ آؤٹ پر بریفنگ دی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے جامعہ ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں، منڈیوں میں ٹریفک جام کی بڑی وجہ،رانگ پارکنگ ہوگی،مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

 سی ٹی او نے بتایا کہ شہر بھر مں 10 سے زائد مختلف مقامات پر بکرمنڈیاں لگائی گئیں ہیں،ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز اور 254 وارڈنز تعینات ہونگے،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کےلئے 16 فوک لفٹرز تعینات ہونگے۔شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر  نے تمام سرکل افسران کو منڈیوں کا وزٹ کرنے کا حکم دیا۔وارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔