گرفتاری کا ڈر یا وجہ کچھ اور؟ عثمان بزدار نے تمام فون بند کردیئے

گرفتاری کا ڈر یا وجہ کچھ اور؟ عثمان بزدار نے تمام فون بند کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار  پہاڑوں پر جا بسے ،تمام فون بھی بند کردیے ۔ 

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ان سے بات ہوئی تو وہ پہاڑوں پر پُرسکون تھے ، اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، وہ جن پہاڑوں پر ہیں وہاں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیر اہے اور وہ چین کی نیند سوتے ہیں ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے کوئی کرپشن نہیں کی، پولیس انہیں خواہ مخواہ پکڑنا چاہتی ہے۔

ذرائع کےمطابق 9 مئی سے قبل عثمان بزدار پر پارٹی چھوڑ نے کیلئے پریشر تھا ، وہ پارٹی چھوڑنے کا پریشر برداشت کر پاتے ہیں یا نہیں ، اس کافیصلہ وقت کرے گا ۔