ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت کا پٹرول کی قیمت میں30 روپے فی لیٹر  اضافے کا اعلان

Petrol price increased
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کا اعلان،قیمتوں میں اضافہ آج رات سے ہی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافےکا فیصلہ کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ  پٹرولیم مصنوعات پر ہم 58روپے اپنی جیب سے بھر رہے تھے ،پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے۔