ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی اور ق لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا

پی ٹی آئی اور ق لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف اور ق لیگ سے تعلق رکھنے والے 30 لاء افسران کو فارغ کر دیا، مسلم لیگ (ن) کے 29 وکلاء کو لاء افسر تعینات کر دیا گیا، فارغ ہونے والوں میں 8 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 22 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں۔

سیکرٹری قانون نے 30 لا افسران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، فارغ ہونے والوں میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آصف محمود چیمہ،شاداب جعفری،ارشد جہانگیر جوجھہ شامل ہیں، جبکہ خادم حسین قیصر،محمد اعجاز،شوکت رؤف صدیق ،سلیم ممتاز مغل،اظہر صدیق کملانہ بھی شامل ہیں، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عالیہ اعجاز،وقار سعید خان، جنید رزاق،عذرا اسرار،سید الحسن جعفری،جام خالد فرید،ظفر رحیم سیکھیرا،سلیمان عالم خان کوفارغ کیاگیا ۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل امجد علی انصاری،قیصر عباس شاہ،شمس تبریز،عرفان احمد خان نیازی،عزیز الرحمان،احمد ندیم بھی اپنی سیٹ پر نہیں رہے اورملک شوکت محمود،محمد امتیاز میرالی،شہریار احسن محبوب،شہزادہ خوش بخت خان،جام محمد افضل،جام عبدالمالک،شاہد محمود،ملک شاہ نواز کوفارغ کردیاگیاہے۔

نوٹیفکیشن کی نقول پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلٰی،ایڈووکیٹ جنرل،سیکرٹری فنانس سمیت دیگر کو ارسال کی گئی ہے۔