ویب ڈیسک: پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کو راولپنڈی سے ملتان منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی پنڈی سے ملتان منتقلی کا باضابطہ اعلان آج شام کو کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے راولپنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے جس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی۔پنجاب حکومت کی جانب سےدونوں ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی دی جائے گی۔