ڈاکٹریاسمین کی زیرصدارت سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس

ڈاکٹریاسمین کی زیرصدارت سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت عیدکے تیسرے دن محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس, صوبائی وزیرصحت نے پرونشنل مینیجمنٹ بورڈ کے ممبران کے ثناء کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمداعوان، چیئرمین بورڈ آف مینیجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز ، وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا، ڈاکٹرمحمودشوکت، منزہ ہاشمی، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے تحت پروونشل پالیسی بورڈکیلئے ممبران کے چناوکے عمل کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے ممبران نے وزیرصحت کوسرچ اینڈنومینیشن کمیٹی کیلئے تجاویزپیش کیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمدتمام بورڈزکے ممبران کے چناوکے عمل کی نگرانی کریں گے۔ممبران کے چناوسے پہلے ان کا اکیڈمک ودیگرکیرئیرزکاریکارڈحاصل کیاجائے۔ایم ٹی ایکٹ کے تحت تشکیل دئیے جانے والے مختلف بورڈزکے ممبران کاچناوجلدکرلیاجائیگا۔

صوبائی سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمداعوان نے صوبائی وزیرکوکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔عیدالفطرکے موقع پرتمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے اعدادوشمارکابھی جائزہ لیا.