ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

پی سی بی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) جونئیر ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ کیلئے کسی بڑے نام کی تعیناتی بورڈ حکام کیلئے درد سر بن گئی، یونس خان اور مصباح الحق کے بعد محمد یوسف سے بھی معاملات طے نہ پاسکے۔

قومی انڈر 19 ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کی تعیناتی کےمعاملے پر پی سی بی حکام کو ایک کے بعد ایک بڑے کھلاڑی کے انکار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔قومی جونیئر ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ کیلئے یونس خان اور مصباح الحق کے بعد بورڈ کے سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ بھی معاملات طے نہ پاسکے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کی محمد یوسف کے ساتھ اکیڈمی اور جونئیر کی سطح پر کوچنگ کی بات چیت چل رہی تھی تاہم وقت کی کمی کے باعث فریقین کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔  محمد یوسف کم مدت کیلئے دستیاب تھے جبکہ بورڈ حکام زیادہ مدت کے معاہدے کے خواہشمند ہیں۔

اس سے قبل پی سی بی اور یونس خان کے درمیان معاوضے کی وجہ سے معاملات طے نہ پاسکے تھے جبکہ سابق کپتان مصباح الحق نے بورڈ کی پالیسیوں میں عدم تسلسل کے باعث کوچنگ سے معذرت کی تھی۔

پی سی بی حکام نے کوچنگ کے معاملے میں محمد یوسف سے معاملات طے نہ پانے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے چند نئے آپشنز پر غور کیا جائے گا۔