اورنج لائن ٹرین آزمائشی سفر کیلئے تیار

 اورنج لائن ٹرین آزمائشی سفر کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹاﺅن تک آزمائشی سفر کیلئے تیار، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کارکردگی رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر پنجاب حکومت نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، نومبر تک تمام کام اور ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق تمام سٹیشنز اور عمارتیں مکینیکل کام کیلئے چینی ٹھیکیداروں کے حوالے کیے جا چکے، ایل ڈی اے کو سروس روڈز اور نکاسی آب کیلئے 668 ملین جاری کر دیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے کے مطابق رواں مالی سال کیلئے خاطر خواہ فنڈز مہیا کیے جا چکے ہیں، سول ورک مکمل ہوچکا، چینی ٹھیکیداروں نے ٹریک بچھانے کا کام بھی مکمل کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer