ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

شیخ رشید کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پی سی ہوٹل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

 پی سی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اگر کُچھ دنوں یا ہفتوں کیلئے الیکشن وقت سے آگے بھی چلے جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

شیخ رشید کا  کہنا تھا کہ کہ شہباز شریف کی 4 تاریخ کو نیب میں پیشی ہے جبکہ الیکشن سے پہلے الیکشن کے ماحول کو گندا بنایا جارہا ہے۔فوج کے خلاف باتیں کر کے نوازشریف ملک کی بدنامی کر رہے ہیں جو کام بھارتی راء ایجنسی نہیں کرسکی وہ کام نوازشریف نے کردکھایا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے 2 چہیتے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دیدیا 

البتہٰ پاکستان میں سکیورٹی اور سکیورٹی ایجنسیاں بہت مضبوط ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس بہت مختصر تھا لیکن یہ شریف فیملی کے گلے پڑ گیا ہے۔ جیسے یحییٰ نے بھٹو کا کیس تباہ کیا تھا اسی طرح مریم نواز نے اپنے باپ کی سیاست تباہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی دعا ہے کہ اللہ ایسی فضا بنادے کہ عمران خان کو کامیابی ملے۔

Shazia Bashir

Content Writer