ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈیوں میں تیل قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

عالمی منڈیوں میں تیل قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

جنگ بندی مذاکرات پر ایران اور امریکا کے متضاد بیانات کے باعث تاحال غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت جمعرات کو 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام کے وقت برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل تھی۔ باوجود اس کے کہ ایران نے کئی آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

 جنگ کے 27 روز گزر جانے کے بعد بھی اب تک جنگ بندی مذاکرات کا صحیح معنوں میں آغاز بھی نہیں ہوسکا ہے۔ امریکی صدر نے آج بھی متنبہ کیا ہے کہ یہ ایران کے لیے آخری موقع ہے۔