سٹی 42:پاکستان اور میانمار کے درمیان فٹبال میچ اسلام آباد میں بغیر شایقین کے ہوگا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق پاکستان اور میانمار 31 مارچ کو اسلام آباد میں مدمقابل ہونگے تاہم میچ شایقین کے بغیر ہوگا ۔ اے ایف سی کوالیفائرز فٹبال میچ کی ٹکٹیں ریفنڈ ہونگی۔
فیصلہ کفایت شعاری اور ایندھن کے بچت کے اقدامات پر عمل درآمد کے لئے کیا گیا ہے۔ حکومت کی پالیسی کے تحت 200 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہے۔
پی ایف ایف نے مزید کہا ہے کہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کلوز ڈور پالیسی کے مطابق ہوگا۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن شائقین کی دلچسپی کو سراہتی ہے۔