ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما کی آمد؛ پنجاب کی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

موسم گرما کی آمد؛ پنجاب کی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : موسم گرما کی آمد کے پیش نظر ماتحت,عدالتوں میں مقدمات  کی سماعت کے اوقات کار تبدیل ہوگئے ۔

 پنجاب بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم اپریل  سے نئےعدالتی اوقات کار کا اطلاق ہوگا ۔سول  اور سیشن  عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 8  بجے سے ساڑھے تین بجے تک  سماعت ہوگی۔

ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازو کھانے کا وقفہ ہوگا ۔سول اور سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک سماعت ہوگی ۔

مری کی  سول اور سیشن عدالتوں کا عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے  سہہ پہر چار بجے تک ہو گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا