ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1پیسے  کی کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر  279.21روپے سے کم ہوکر 279.20 روپے پر بند ہوا ۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر  280.27 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 76  پیسے سستاہوکر 325.55 روپے، برطانوی پاونڈ 73 پیسے کمی کے بعد  376.16روپے پر آگیا جبکہ یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 76.82 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ  اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.91  روپے پر برقرار رہا۔