سٹی 42 : پاکستان سپر لیگ (پی ایسں ایل) 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگز مین کو69 رنز سے شکست دے دی ۔
پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگز مین کو 200 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔ فخر زمان 53 ، حسیب اللہ40 ، محمد نعیم 30 اور سکندر رضا 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
حیدر آباد کنگز مین کی طرف سے حسان خان اور ریلی میریڈیتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے اچھا مقابلہ کریں گے، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، آکشن میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کا آغاز جیت سے کریں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں شاہین آفریدی (کپتان)محمد نعیم ، فخز زمان, عبدا للہ شفیق، پرویز حسن، حسیب اللہ ، سکندر رضا، آصف علی ، مستفیض الرحمان ، حارث رؤف ، عبید شاہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔