علی رامے: پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات، بورڈ ممبران کی فیس مکمل ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ۔
سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بورڈ میٹنگز پر معاوضہ بند کردیا ۔ آئندہ دو ماہ تک کسی بھی بورڈ ممبر کو اجلاس میں شرکت کی فیس نہیں دی جائے گی۔
سرکاری و نجی نامزد ممبران بھی فیصلے کے دائرہ کار میں شامل ہیں ۔ محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تمام اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی ۔
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سمیت تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ۔ بورڈ میٹنگز کی تفصیلات اور عملدرآمد کی تصدیق جمع کروانا لازمی قرار دیا۔
محکمہ خزانہ نے کہا حکومت کا مقصد اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو مضبوط بنانا ہے۔