سٹی 42: ایس ای سی پی نےپنجاب لائف انشورنس کمپنی کولائسنس جاری کردیا ۔
پنجاب حکومت کی پہلی صوبائی لائف انشورنس کمپنی قائم ہوگئی ۔ ایس ای سی پی کوپنجاب انشورنس کمپنی کابزنس پلان جمع کروا دیا گیا ۔
ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب انشورنس کمپنی کم آمدنی والےافرادکوانشورنس فراہم کریگی،کسان،مزدوراورچھوٹےکاروباری افرادکوانشورنس کوریج دی جائےگی۔پنجاب انشورنس کمپنی صوبہ کےسوشل ہیلتھ انشورنس پروگرامزمینج کرےگی۔کمپنی صوبہ میں کم آمدن افرادکوسبسڈائزانشورنس پریمئیم سکیم متعارف کرائیگی۔پنجاب انشورنس کمپنی آسان ڈیجیٹل انشورنس پراڈکٹ متعارف کرائیگی۔
پنجاب میں پنشن اور اینیوٹی مصنوعات بھی متعارف کرائی جائیں گی،پاکستان میں لائف انشورنس کمپنیوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ کمپنی ملک میں انشورنس کوریج بڑھانےمیں کرداراداکرسکتی ہے۔