سٹی 42 : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے ندی نالوں میں تغیانی کا خطرہ ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔
شہر میں بارش کے باعث سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں ۔
پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، مستونگ ، قلات اور گوادر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔