طاہر جمیل: اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں قابو سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے کے نفاذ میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دودھ، دہی، گوشت، پھل اور سبزیاں من مرضی کے نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔
مارکیٹ میں دودھ سرکاری قیمت 170 روپے کے بجائے 230 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ دہی 180 روپے کے بجائے 240 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
اسی طرح گائے کا گوشت 800 روپے کے بجائے 1200 روپے فی کلو اور بکرے کا گوشت 1600 روپے کے بجائے 2600 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پھل اور سبزیاں بھی سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔
عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔