ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین سال کی آسان اقساط پر رہائشی پلاٹس حاصل کرنے کا سنہری موقع !

آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے: ایل ڈی اے

 تین سال کی آسان اقساط پر رہائشی پلاٹس حاصل کرنے کا سنہری موقع !
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب:  لاہور میں  شہریوں کو تین سال کی آسان اقساط میں مکمل ڈویلپڈ کمرشل اور رہائشی پلاٹس حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی پانچویں قرعہ اندازی 18 مئی کو منعقد ہوگی، جس میں شامل ہونے کے لیے درخواستیں یکم اپریل تا 11 مئی 2026 تک وصول کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قرعہ اندازی پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی میں جوہر ٹاؤن اور ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹس آسان اقساط پر رکھے جائیں گے، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن اور موہلنوال کے رہائشی و کمرشل پلاٹس بھی شامل ہوں گے۔ اس میں ایل ڈی اے سٹی بزنس بے بلاک میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹس، جوہر ٹاؤن بلاک ایم اور این میں 2 تا 5 مرلہ کمرشل پلاٹس، بلاک ایف ون میں 2 تا 5.2 مرلہ کمرشل پلاٹس، علامہ اقبال ٹاؤن فروٹ مارکیٹ میں 3.11 مرلہ کمرشل پلاٹس، جوہر ٹاؤن بلاک آرون میں 3.5 مرلہ رہائشی پلاٹس اور موہلنوال سکیم بلاک ڈی میں 3 مرلہ رہائشی پلاٹس رکھے جائیں گے۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق، قرعہ اندازی میں کامیاب شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کریں گے۔

 طاہر فاروق نے کہا کہ یہ آسان اقساط شہریوں کے لیے بڑا موقع ہیں جبکہ ایل ڈی اے نے اعلان کیا ہے کہ آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔