ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف: ڈیزل اور پیٹرول لیوی بڑھانے کا پلان زیر غور

آئی ایم ایف: ڈیزل اور پیٹرول لیوی بڑھانے کا پلان زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط 1.2 ارب ڈالر کی اسٹاف لیول معاہدے کے اعلان کے لیے چند روز میں پیش رفت متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  آئی ایم ایف مشن نے حکومت کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کا مسودہ فراہم کیا ہے، جس پر مشاورت کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ ہائی اوکٹین مصنوعات کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے لیوی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی پر بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

اداروں کے سربراہان یا سی ای اوز کے تقرر کے معاملے پر آئی ایم ایف نے حکومت کو آگاہ کیا کہ یہ اختیار بورڈز کے پاس ہونا چاہیے۔ بجلی و گیس کے گردشی قرضے کم کرنے کے لیے بھی پلان شیئر کیا گیا، جبکہ علاقائی کشیدگی، تیل اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ، اور مالیاتی مشکلات کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے ریلیف تجاویز پر بھی کام جاری ہے۔ پراپرٹی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں مراعات دینے کی تجویز اور سستے گھروں کی تعمیر کے لیے حکومت کی رعایتی اسکیم پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے۔