ویب ڈیسک : ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 3 لاکھ17 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت 3 لاکھ17 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ بھی 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت بھی 3 ہزار 21 ڈالرپر برقرار ہے۔