سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 280.42 روپے سے کم ہوکر 280.26 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر10 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 94 پیسےپر آگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 59 پیسے سستا ہوکر 303.95 روپے، برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے کمی سے 364.30 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.55 روپے، جبکہ سعودی ریال 10 پیسے کم ہوکر 74.88 روپے پرآگیا۔