ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار دانش تیمور نےچار شادیوں کے بیان پر معافی کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

اداکار دانش تیمور نےچار شادیوں کے بیان پر معافی کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نامور پاکستانی اداکار دانش تیمور نے لائیو شو میں 4 شادیوں سے متعلق دیے گئے متنازع بیان پر مداحوں سے معافی مانگنے کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔

دانش تیمور نے اپنے متنازع بیان پر سخت تنقید کے بعد اسکا دفاع اور وضاحت بھی کی تھی اور اپنا نام جگہ جگہ ٹرینڈ کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا، بعدازاں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے متنازع بیان پر معذرت کرلی تھی تاہم مذکورہ ویڈیو اب انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے غائب ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر دانش تیمور کو اس بیان کے سبب شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں عائزہ کے سامنے بیٹھ کر چار شادیوں کی بات کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

شدید تنقید کے بعد بالآخر دانش تیمور نے اگلے شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران نہ صرف اس بیان پر وضاحت دی بلکہ غلط فہمی پیدا ہونے کی وجہ بھی سمجھائی۔

 اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے دانش تیمور نے کہا کہ 'میں نے اُس دن یہ کہا اور آج بھی یہی بولوں گا کہ مجھے چار شادیوں کی اجازت ہے، میں کر نہیں رہا کیونکہ میں پیار کرتا ہوں اپنی بیوی سے، اور اس کے ساتھ ہوں فی الحال، کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں یہاں سے نکل کر زندہ رہوں گا یا نہیں، ہوسکتا ہے ایک سیکنڈ کے بعد مر جاؤں، یہ جو لفظ ہے نا کہ میں ہمیشہ کیلئے ہوں، یہ غلط ہے، ہمیشہ کوئی نہیں رہ سکتا'۔

دانش تیمور نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 'میں چاہوں گا کہ اس بات کو بھی ہم یہیں ختم کریں، کیونکہ جب میری ایسی کوئی نیت ہی نہیں ہے، میرا دل ہی نہیں ہے ایسا، تو پھر بات کو بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پھر بھی اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ اُن کی دل آزاری ہوئی ہے، میں نے شاید ٹی وی پر ایسی کوئی بات کہہ دی ہے تو جو انکو بُری لگ رہی ہے تو میں تہہ دل سے Sorry کہتا ہوں آپ لوگوں کو'۔

انہوں نے کہا کہ 'یقین جانیے میں نہیں چاہتا کہ آپ لوگ ناراض ہوں میری کسی بات سے، میں آپ لوگوں کو Entertain کرنے آیا ہوں، اپنی زندگی میں نے اسی کام کیلئے دی ہوئی ہے کہ میں لوگوں کو Entertain کرتا ہوں، لوگ مجھ سے خوش ہوتے ہیں'