ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم اور نسیم شاہ کی مسجد نبوی مین افطاری کے مناظر کی ویڈیو وائرل

Babar Azam, Nasim Shah Aftari in Masjid e Nabvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عمرے کا فریضہ ادا کرنے والے بابر اعظم اور نسیم شاہ کی حجاز مقدس میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران ہر سرگرمی کی ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہی ہے۔ 

 گزشتہ روز قومی کرکٹ کے کھلاڑیوں نے مسجد نبوی میں افطاری کے روح پرور مناظر کو بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا. 

اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں افتخار احمد، نسیم شاہ، امام الحق اور بابر اعظم کو افطار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم اور نسیم شاہ  کی  مسجد نبوی میں افطاری کے مناظر کی  ویڈیو کو ان کے مداح بہت زیادہ شئیر کر رہے ہیں۔