شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،گھر،دکانیں،راہ چلتے شہری لٹتے رہے

شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،گھر،دکانیں،راہ چلتے شہری لٹتے رہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)شہر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔چوک، چوراہے، دکانیں اب گھر بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں۔تھانہ نشر ٹاؤن، کوٹ لکھپت ، باٹا پور اور فیصل ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں نے ات مچا دی۔ گلیکسو ٹاؤن میں ڈاکو ؤں کی فارمیسی میں لوٹ مار ،نقدی چھین کرفرارہوگئے۔

شہر میں ڈاکوؤں نے پولیس کو بے بس کردیا، عیدی وصولی جاری۔ تھانہ باٹا پور کی حدود میں دربار ذاکر شاہ کے پاس جھگیاں گاؤں میں چار ڈاکو ؤں نےگھر میں گھس کر لوٹ مار کی۔

 تھانہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں بھی ڈاکوؤں نےبزرگ خاتوں کو لوٹ لیا۔شہری آفتاب شیخ نے بتایا کہ دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 30 ہزار نقدی، سات تولہ زیور اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں شہری عمیر کے ساتھ لوٹ مار، اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 2 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلیکسو ٹاؤن میں ڈاکو ؤں نے فارمیسی میں لوٹ مار کی، ایک لاکھ 7 ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔