آج بارش ہو گی یا نہیں؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کیا کہتی ہے؟ 

 آج بارش ہو گی یا نہیں؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کیا کہتی ہے؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: میٹ آفس کی فورکاسٹ میں  کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور وادیِ کوئٹہ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ کے مطابق آج   اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم رات میں ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان ،کرم، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اورمانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم رات کے اوقات میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، بھکر اور بہاولپور میں آندھی/جھکڑ کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم  رہے گا تاہم بعض جنوبی اور مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔