(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سےشروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ ملک میں 50 سال سےزائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہو گا، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معمر شہری کورونا ویکسین ضرور لگوائیں، 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔
Registration of those who are 50 plus for covid vaccination will be opened on march 30th. Registration of those who are 60 and older has already been open. Encourage everybody who is 50 plus to register when the registration is opened for them on 30th.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 26, 2021
واضح رہےکہ لاہور سمیت پاکستان بھر میں برطانوی ساختہ کورونا وائرس تباہی مچانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند ہیں، عالمی وبا کورونا ویکسین سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں 60 یا 70 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے، چین نے پاکستان کو 31 مارچ تک مزید کورونا ویکسین تحفتا بھجوانے کا اعلان کردیا۔