متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں15مئی تک توسیع

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں15مئی تک توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کردی۔

  تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی،سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

 جج ہمایوں دلاور نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں جم غفیر نہ لےکر آئیں،وکیل علی بخاری نے کہاکہ وکلا کا تعلق آئی ایل ایف سے نہیں بلکہ میرے جونیئرز ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ جن وکلا نے دلائل دینے ہیں وہ موجود رہیں باقی بیٹھ جائیں،وکیل علی بخاری نے کہاکہ اعظم سواتی کی میرٹ پر ضمانتیں ہوئی تھیں۔

 پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہاکہ اعظم سواتی نے عدالتی نرمی کا غلط استعمال کیا،ضمانت کے بعد اعظم سواتی اشتہاری ہو گئے تھے،مجھے اپنے کلائنٹ سے ہدایات لینی ہیں کچھ وقت دیا جائے۔

 سپیشل جج سنٹرل نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer