دس اداروں کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

 دس اداروں کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ پنجاب کے دس اداروں کے ہزاروں ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دس اداروں کے ہزاروں ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی فہرست سے نکال دیا گیا اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب نے دس اداروں کے ہزاروں ملازمین کی نشاندہی کرلی۔
 پنجاب پولیس کے اہلکار تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے فہرست سے آؤٹ ڈاکٹر ، انجینئرز ، عدلیہ ،ڈسٹرکٹ جوڈیشری، اینٹی کرپشن اور لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے ملازمین کو بھی تنخواہوں میں اضافے کی فہرست سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن اور پنجاب جیل خانہ جات کے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھ سکیں گی۔ سول سیکرٹریٹ اور ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
 ان دس اداروں کے علاوہ دیگر محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں ہی صرف اضافہ ہوسکے گا۔ ذرائع کے مطابق ان محکموں اور اداروں کے ملازمین پہلے سے ہی اضافی تنخواہیں کے رہے ہیں۔